سکول میں اساتذہ کی شدید کمی ، سیکورٹی گارڈ نہ ہی کوئی نائب قاصد ہے

سکول میں اساتذہ کی شدید کمی ، سیکورٹی گارڈ نہ ہی کوئی نائب قاصد ہے

لاہور( خبرنگار) گورنمنٹ پرائمری سکول تقی پور میں جہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے وہاں نہ کوئی سیکیورٹی گارڈ نہ ہی اس سکول میں کوئی نائب قاصد ہے جبکہ اس سکول میں کوئی مالی تک بھی تعینات نہ ہے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد جمیل کے مطابق سکول میں اساتذہ کی کمی ہے۔ ایک اور ٹیچر کی تعیناتی کی گئی جبکہ اس سکول میں مزید اساتذہ کی ضرورت ہے۔ جبکہ سکول میں نائب قاصد ، مالی اور سیکیورٹی گارڈ کی عدم تعیناتی کے باعث دفتری امور رُک کر رہ گئے ہیں اور سیکیورٹی گارڈ نہ ہونے کے باعث خود ہی سیکیورٹی کی ڈیوٹی دیتے ہیں۔ اس میں وزیر اعلیٰ، سیکرٹری تعلیم ، کمشنر لاہور اور ڈی سی او سمیت ای ڈی او لاہور کو خطوط ارسال کر چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1