عمارت کی مرمت کیلئے کوئی فنڈ استعمال نہ کیا گیا

عمارت کی مرمت کیلئے کوئی فنڈ استعمال نہ کیا گیا

لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ پرائمری سکول تقی پور کی تعمیر اور عمارت کی مرمت کے لئے نہ تو فروغ تعلیم فنڈ ( ایف ٹی ایف) اور نہ ہی نان بجٹ سیلری ( این بی ایس) کے کسی قسم کا کوئی فنڈ کا استعمال کیا گیا ہے اورنہ ہی محکمہ تعلیم نے اسی سکول کی حالت کو سدھارنے کیلئے کسی قسم کا کوئی فنڈز جاری کیا ہے جبکہ این بی ایس اور ایف ٹی ایف فنڈز کے استعمال نہ ہونے پر یہ دونوں قسم کے اہم فنڈز بھی لیپس (ناکارہ )ہو کررہ گئے ہیں اور لاکھوں روپے کے یہ فنڈز لیپس ہونے پر بھی اہل علاقہ اور بچوں سمیت والدین میں تشویش پائی جار ہی ہے۔ جس کے باعث اس سکول کی عمارت بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ سکولوں کے کمروں اور چار دیواری کی مرمت کے لئے فروغ تعلیم فنڈز اور این بی ایس فنڈز کے استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے دونوں فنڈز کو استعمال کرنے سے روکے رکھا جس کے باعث اس سکول کی عمارت کھٹارہ شکل اختیار کر چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1