فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عامر ٹاؤن میں ایک روزہ ریسکیو تربیتی ورکشاپ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عامر ٹاؤن میں ایک روزہ ریسکیو تربیتی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعۃ الدعوۃ کے رفاعی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن میں ایک روزہ ریسکیو تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں تجربہ کار ریسکیو ٹرینرز نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ ، فائر سیفٹی کے حوالے سے تکنیکی لیکچرز دیے اور آگ سے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر سے آگاہ کیا۔ اس ایک روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی جنہیں بعد ازاں ہینڈ ٹو ہینڈ پریکٹس بھی کروائی گئی۔ ریسکیو تربیتی ورکشاپ کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ مغلپورہ کے مسؤل محمد آصف نے کی جبکہ ماہر ریسکیو ٹرینرز نے ملٹی میڈیا کے ذریعے لیکچر زدئیے۔ اس موقع پر نگران ورکشاپ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی سانحہ یا قدرتی آفت کے دوران تربیت یافتہ رضا کار ہی بہتر خدمات سر انجام دے سکتا ہے ۔تربیت یافتہ رضا کار ہی انسانیت کے محافظ ہیں جس کی تعلیم سب سے زیادہ دین اسلام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1