رہائشی سکیموں کے قریب جھگیوں میں رہنے والوں کا سٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

رہائشی سکیموں کے قریب جھگیوں میں رہنے والوں کا سٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا ...

 لاہور(اقبال بھٹی)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی سکیموں میں بنی جھگیوں میں رہنے والوں کاسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ،سر شام ہی جھگیوں سے نکلتے ہیں اور وارداتیں کرتے ہیں یا پھر صبح کے وقت وارداتیں کرتے ہیں ان کا ٹارگٹ قریبی رہائشی سکیموں میں واک کی غرض سے نکلنے والے خواتین و حضرات ہوتے ہیں عام طور پر خواتین سے پرس چھینتے ہیں یا پھر گن پوائنٹ پر طلائی زیور بھی چھین لیتے ہیں رہائشی سکیموں میں رہنے والے لوگوں میں خوف وہراس پھیلنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی تمام رہائشی سکیموں کے جھگیوں میں رہنے والے شہریوں کو لوٹنے لگے جس کی وجہ سے سکیموں کے رہائشی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ جوہر ٹاؤن ،سبزہ زارجوبلی ٹاؤن اور ایل ڈی اے ایوینو ون سکیموں میں بڑی تعداد میں جھگیاں بنی ہوئی ہیں ،ان میں رہنے والے نوجوان سر شام ہی موٹر سائیکل کرایہ پر لیتے ہیں اور رہائشی سکیموں کے مکینوں کو لوٹتے ہیں زیادہ تر معمر خواتین شام کے وقت واک کی غرض گھر سے نکلتی ہیں جب وہ ویران جگہ سے گزرتی ہیں تو ان سے گن پوائنٹ پر پرس چھین لیتے ہیں یا پھر طلائی زیورات اتار لیتے ہیں جبکہ صبح کے وقت گھر سے خواتین و حضرات واک کے لئے نکلتے ہیں اس وقت زیادہ تر لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ لوگ واک کرنے والوں کو لوٹ لیتے ہیں روز نامہ پاکستان سے سبزہ زار کے ایم بلاک کے ایک شہری نے بتایا کہ میں اور میری بیوی صبح واک کے لئے گھر سے نکلے ہیں تھوڑی ہی دیر کے بعد ایک موٹر سائیکل پر دو لڑکے آئے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر میرے سامنے بیوی کے کانوں کے جھمکے اور چین چھین لی جبکہ چوڑیاں نہ اتاری جا سکیں اور اس نے مجھے کہا کہ اتارو وارنہ گولی مار دونگا جب میرے اتارنے کے باوجود نہ اتریں تو وہ بھاگ گئے اسی طرح جوہر ٹاؤن بلاک سی ون کے ایک شہری نے روز نامہ پاکستان کو بتایا کہ میں اور میری فیملی کسی رشتہ دار سے مل کر اپنے گھر پہنچے ہی تھے کہ گن پوایٹ پرمیری بیوی کی چوڑیاں چھین لی جبکہ جوہر ٹاؤن کے ڈی بلاک میں ایک بچے سے ان کے گھر کے سامنے ہی موبائل فون چھین لیا اور بھی روزانہ کئی وارداتوں میں شہریوں کو لوٹا جاتا ہے لٹنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ جھگیوں والون کا کام ہے وہی یہ کام کر سکتے ہیں اسی طرح ایل ڈی اے اوینیو،ون سکیم ابھی مکمل ڈیویلپ نہیں ہوئی وہا ں پر آئے روز وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور شہری لٹتے رہتے ہیں مگر نہ تو ایل ڈی اے انتظامیہ اس طرف توجہ دیتی ہے اور نہ ہی ضلعی گورنمنٹ کی اس طر ف توجہ ہے رہائشی سکیموں کے رہنے والوں نے حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی سکیموں کو ان جھگیوں والوں سے پاک کیا جائے تا کہ سکیموں میں ہونے والے سٹریٹ کرائم ختم ہو سکیں اس حوالے سے جب سبزازار لیاقت چوک کے قریب بنی جھگیوں میں رہنے والوں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم تو غریب لوگ ہیں اور محنت مزدوری کرتے ہیں اور ہمارے بچے بھی ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ان میں سے کچھ لوگوں کاکہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں گھر کی چھت مہیا کرے تو ہم یہ جگہ چھوڑ دیں گے آخر ہم بھی پاکستانی شہری ہیں اور ہماراخیال رکھنا بھی حکومت کا فرض ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1