ملک میں کرپشن کے خاتمہ تک تحریک جاری رہے گی،اعجاز چودھری

ملک میں کرپشن کے خاتمہ تک تحریک جاری رہے گی،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے قذافی سٹیڈیم سے پارٹی کی بیسویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتااس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو لاکھوں عوام رائے ونڈ کے محلات سے ٹکرا جائیں گے نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں،(ن) لیگ کے اوچھے ہتھکنڈ ے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے کرپٹ ٹولے کا احتساب ہو کر رہے گا پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کی قیادت میں متحد ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کارکنوں کو پارٹی کے بیسویں یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بیس سال تک پارٹی کے پیغام کو کونے کونے پر پھیلانے میں دن رات ایک کیا ہے اور پارٹی کے لئے انتھک محنت اور قربانیاں دی آج تاریخ ساز دن ہے ہم سب اس عزم کا اعادہ کرتے ہے فرسودہ نظام کی تبدیلی کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمندر نا اہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور عوام کا جم غفیر موجودہ اور نا اہل حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا آج پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے ظالم حکمرانوں کی لوٹ مار نے پاکستان کی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے کرپشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے اور اپنی مرضی کا کمیشن بنا کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھو نکا جا رہا ہے نواز شریف کے منہ پر لگا کرپشن کے دھبے نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے نواز شریف اور انکے درباری جو مرضی کر لیں وہ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے پاکستانی عوام اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہو اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ۔