اوباما اگلے ماہ ہیروشیما کا دورہ کریں گے ٗجاپانی اخبار

اوباما اگلے ماہ ہیروشیما کا دورہ کریں گے ٗجاپانی اخبار

واشنگٹن /ٹوکیو(این این آئی)امریکی صدر براک اوباما اگلے ماہ جی۔7 سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جاپان آئیں گے جس دورے میں وہ ہیروشیما جائیں گے۔ہیروشیما کا دورہ اور قیام کرنے والے وہ تاریخ کے پہلے عہدے پر فائز امریکی صدر ہوں گے جس شہر پر جنگ عظیم دوم کے خاتمے سے پہلے امریکہ نے ایٹمی بم گرایا تھا جس سے تباہی پھیلی تھی ٗہیروشیما پر بم باری کے نتیجے میں تقریباً 140000 افراد ہلاک ہوئے تھے ٗتین روز بعد امریکہ نے جاپان کے بندرگاہ والے ایک اور شہر ٗ ناگاساکی پر دوسرا بم گرایا تھا جس سے تقریباً 70000 افراد ہلاک ہوئے ٗ امریکہ آئندہ ماہ کے اوائل میں اوباما کے دورہ ہیروشیما کے بارے مین باضابطہ اعلان کرے گا۔

مزید : عالمی منظر