عمرے کے 250 عازمین کا بطور شاہی مہمان استقبال
مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی عرب میں عمرے اور زیارت کے لیے 250 مسلمانوں کا ایک گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ یہ افراد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے خصوصی مہمانان کے پروگرام کے سلسلے میں پانچویں کھیپ کے تحت مملکت پہنچے ہیں۔ سعودی فرماں روا نے عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں ان افراد کی میزبانی کے احکامات جاری کیے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عمرہ زائرین کے گروپ میں شامل افراد کا تعلق ملائیشیا، ترکی، کرغستان، قازقستان، تاجکستان، آذربائیجان، جارجیا، بلغاریہ، سربیا، چیک ریپبلک، ازبکستان، رومانیہ، البانیہ، سلووینیا اور پولینڈ سے ہے۔