سائبر سیکیورٹی کے بھارتی ماہرین کیلئے 10لاکھ ملازمتیں

سائبر سیکیورٹی کے بھارتی ماہرین کیلئے 10لاکھ ملازمتیں

سائبر سیکیورٹی کا شعبہ 2025ء تک سائبر سیکیورٹی کے بھارتی ماہرین کے لئے روزگار کے 10لاکھ مواقع پیدا کرے گا۔ یہ بات بھارتی ادارے ناسکام کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔حالیہ عرصہ میں سامنے آنے والے سائبر حملوں اور ان کے نتیجے میں ڈیٹا کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ صرف آئندہ 10 سال میں ایک لاکھ ماہرین کو روزگار فراہم کریں گے بلکہ ان سے عالمی سطح پر 35 ارب ڈالر کی آمدنی بھی متوقع ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ 10 سال میں سائبر سیکیورٹی کے شعبہ میں مزید ایک ہزار کمپنیاں قائم ہو سکتی ہیں۔ سائبر سیکیورٹی کے شعبے کا اس وقت مالیاتی حجم 77 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

مزید : ایڈیشن 2