سعودی عرب ‘ غریب ومتوسط طبقے کیلئے نیا سبسڈی پلان

سعودی عرب ‘ غریب ومتوسط طبقے کیلئے نیا سبسڈی پلان

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور کابینہ میں اقتصادی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے بنیادی اشیاء پر سبسڈی کم ہونے کے منفی اثرات کے ازالے کے لیے ایک جامع پرگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ حکومت معیشت کے شعبے میں اصلاحات لانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے شہریوں کے لیے نقد امداد کا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ ہم قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے والے امیر طبقے کے لیے ایک حد مقرر کریں گے اور اس کا فائدہ کم آمدنی والے افراد کو پہنچائیں گے۔

مزید : ایڈیشن 2