چین‘ کانوں میں کام کے ایام میں کمی کا امکان

چین‘ کانوں میں کام کے ایام میں کمی کا امکان

چین کی جانب سے کوئلے کی پیداوار میں کمی کیلئے کانوں میں کام کے ایام میں کمی کا امکان ہے۔کام کے مقام پر حفاظتی اقدامات کے قومی ادارے کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ اس وقت ملک میں کام کے سالانہ ایام کی تعداد 330 ہے جنھیں مزید کم کرکے 276 تک لانے کی تجویز ہے تاکہ قیمتوں کی کمی کا شکار کوئلے کی پیداوار کم کی جاسکے۔ کوئلے کی صنعت قیمتوں میں کمی کے باعث شدید بحران کا شکار ہے جس سے مالکان کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2