برازیل درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی کوشش کرے گا
برازیل نے کہا ہے کہ وہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی ڈیوٹی میں دس فیصد کمی کی کوشش کرے گا۔وزارت زراعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں اشیائے ضرورت کی قلت کے باعث ان کی قیمتوں میں تیزی آچکی ہے جس کا راستہ روکنے کیلئے ان اشیاء کی درآمد اور اس عمل پر ڈیوٹی میں دس فیصد کمی کی تجویز بھجوائی جارہی ہے۔پولٹری اور پورک کے پروڈیوسرز ملک میں مہنگی مکئی سے بچنے کیلئے اس کی 5 لاکھ ٹن کی کھیپ درآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں حال ہی میں ایک ڈیل بھی کی گئی ہے جسے ارجنٹائن اور پیراگوئے سے درآمد کیا جائیگا۔