فرانس کے مصر کے ساتھ 2بلین یورو کے معاہدے

فرانس کے مصر کے ساتھ 2بلین یورو کے معاہدے

فرانس نے مصر کے ساتھ 2بلین یورو ( 2.26 بلین ڈالر) کے متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے۔ معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں فرانس کے صدر فرانسواں اولاندے ،مصر کے صدرالسیسی اور دونوں ممالک کے وزراء دفاع موجود تھے۔ فرانس اور مصر کے درمیان 2.26 ارب ڈالر دفاعی معاہدے فرانس کے صدر کے دورہ مصر کے دوران دارالحکومت قاہرہ میں طے پائے۔ ان معاہدوں میں دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کے تحت فرانس کی کمپنی ایئر بس اور تھالیس علینا مصر کے لئے سیٹلائیٹ بنائیں گی۔

مزید : ایڈیشن 2