کویت‘ خام تیل کی پیداوار کم کرنے کیخلاف احتجاج

کویت‘ خام تیل کی پیداوار کم کرنے کیخلاف احتجاج

کویت میں تیل اور گیس کے شعبے کے ہزاروں ورکرز اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار کم کرنے اور حکومت کی جانب سے تنخواہوں سے متعلق اصلاحات کے منصوبے کیخلاف کام چھوڑکر سڑکوں پر آ گئے۔کویت آئل کمپنی کے ترجمان سعد اعظمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئل کمپنی نے خام تیل کی پیداوار گیارہ لاکھ بیرل فی یومیہ کم کر دی ہے۔ اس کی روزانہ کی پیداوار تیس لاکھ بیرل ہے۔آئل اینڈ پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز ورکرز کنفیڈریشن کے چیئرمین سیف محمد القحطانی نے کہا ہے کہ وہ ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ تھرڈ پارٹی کی جانب سے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2