امریکی محکمہ خزانہ کی پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریف

امریکی محکمہ خزانہ کی پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مائیکل کیپلان نے پاکستان کی گزشتہ تین سال کے دوران معاشی کارکردگی کو سراہا ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مائیکل کیپلان کی سربراہی میں یو ایس ٹریڑری ٹیم نے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔مائیکل کیپلان نے پاکستان کی گزشتہ 3 سال کے دوران اقتصادی کارکردگی کو سراہا اور اسٹرکچرل اصلاحات کو جاری رکھنے پر حکومت کی تعریف کی۔سیکرٹری خزانہ نے امریکی ٹیم کو آئی ایم ایف پروگرام کے دسویں جائزہ بارے آگاہ کیا۔ سیکرٹری خزانہ نے میکرو اکنامک اشاریے خصوصا ریونیو کلیکشن میں بہتری بارے آگاہ کیا جس سے مالی خسارہ 4.3 فیصد تک کم کرنے میں مدد ملی ۔
 

مزید :

ایڈیشن 2 -