نجی شعبہ کی مدد سے سلک سیڈ کا کامیاب تجربہ

نجی شعبہ کی مدد سے سلک سیڈ کا کامیاب تجربہ

محکمہ جنگلات شعبہ سیری کلچر ریشم سازی کی گھریلو صنعت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے کئی سالوں کی محنت بعد بالآخر نجی شعبہ کے اشتراک سے اس کودوبارہ بحال کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ رواں سال بلغاریہ سے منگوایاجانے والا سلک سیڈ کا تجربہ کامیاب رہا جس سے ملک میں ریشم پیدا کرنے کے اہداف حاصل ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں،درآمدی سیڈ سے پاکستان میں خام ریشم کی پیداوار 4ہزار کلو سے تجاوز کر گئی مگر پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ریشم کی طلب 5سو میٹرک ٹن ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے نجی شعبہ کے اشتراک سے باقی ریشم درآمد کی جا رہی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2