پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر

پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر

محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کپاس کو ہماری ملکی معیشت میں اہم حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس کا ہماری جی ڈی پی میں 1.5فیصد اور معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری میں7فیصد حصہ ہے۔ کپاس کی پیداور میں پنجاب کا حصہ 76فیصد ہے جبکہ اس میں سے80 فیصد سے زائد جنوبی پنجاب پیدا کرتا ہے۔پاکستان کی کل60فیصد سے زیادہ بر آمدات میں کپاس اور اس کی مصنوعات کا حصہ ہے جس سے سالانہ تقریباََ22 بلین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2