نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اکتوبر میں مکمل ہوگا

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اکتوبر میں مکمل ہوگا

واپڈا حکام نے کہا ہے کہ 969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور رپراجیکٹ کے زیر زمین پاور ہاؤس اور ٹرانسفارمر ز ہال پر جاری سول ورکس اِسی سال اکتوبر تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ اب تک پاور ہاؤس کے سول ورکس 95.5 فیصد جبکہ ٹرانسفارمرز ہال کے سول ورکس 99فیصد مکمل کئے جاچکے ہیں۔ پاور ہاؤس کے یونٹ نمبر تین اور چار پر سول ورکس مکمل کرنے کے بعد اُنہیں الیکٹرومکینکل کنٹریکٹرکے حوالے کیا جاچکا ہے ۔ سوئچ یارڈ کے سول ورکس مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ الیکٹرو مکنیکل ورکس کی تکمیل بھی اکتوبر 2016ء میں متوقع ہے۔

مزید : ایڈیشن 2