گاڑی کی ہیڈ الائٹس تیز کرنیکا رجحان حادثات میں اضافے کا سبب ہے ، فاران بیگ
لاہور(وقائع نگار)رات کے اوقا ت میں گا ڑی کی ہیڈ لا ئیٹس کو تیزاور ہا ئی بیم کر نے کے بڑھتے ہو ئے رحجا نات جان لیوا ٹریفک حا د ثات میں ا ضافے کا سبب بننے کے علاوہ دوسرے روڈ یوزرز کے لیے ذہنی اذیت کا سبب بھی بنتے ہیں۔ موٹر وے پولیس سنٹر ل زون نے قو می شاہرات پر گا ڑ یوں میں اس رجحا ن کو ختم کر نے او ر لا ئٹس کو لوبیم پر ر کھنے کے لئے خصو صی اقدا ما ت کئے ہیں۔اِن خیا لات کا ا ظہا ر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے قومی شا ہراہ پرلاہور کے نزدیک خصوصی دورہ اور پٹرولنگ افسران کی کارکر دگی کاجا ئزہ لینے کے دوران کیا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اس مو قع پر کہا کہ عام طور پر روڈ یوزرز اس ہائی بیم لا ئٹس کو اپنی سہولت کے لئے استعمال کر تے ہیں لیکن وہ اس بات کاادراک نہیں ر کھتے ہیں کہ اس طرح کر نے سے دوسرے روڈ یوزر ز ذ ہنی اذیت اور کو فت کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حا دثات کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔ڈی آئی جی نے اِس مو قع پر پٹرولنگ افسران کی کا رکر دگی کا بھی جا ئزہ لیا ،انہوں نے اچھی کار کردگی پر سراہا اور خراب کار کردگی کا مظاہرے کرنے والے کو مزید محنت کرنے تلقین کی ۔ ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی بھی اس موقع پر مو جود تھے۔