چھانگا مانگا ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

چھانگا مانگا ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

 چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا کے نواحی گاؤں ساہنکے کے قریب دو کس مسلح ڈاکوؤں نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین پر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گلانوالہ کا محمد شفیق اپنے بیٹو ں نعیم الرحمان،کلیم الرحمان کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبرLZJ/3437گولیاں ٖٹافیاں سیل کرکے واپس آرہے تھے کہ 2کس نامعلوم مسلح ڈاکوجوکہ 125موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ساہنکے کے قریب روک کر محمد شفیق پر اندھا دھند فائرنگ کردی نعیم الرحمان اور کلیم الرحمان سے 20ہزارروپے موبائل فون نوکیا 1280سم نمبری 03043051854 چھین کر فرار ہوگئے دونون بیٹے والد شفیق کو سول ہسپتال چونیاں لائے جنہوں نے جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا جس پر محمد شفیق جناح ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گای پولیس تھانہ چھانگامانگا نے نعیم الرحمان کی درخواست پر مقدمہ نمبر 205/2016درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی