نشتر کالونی،جوہڑ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(وقائع نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں جوہڑ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ سے گزشتہ روز مقامی افراد کو ایک جوہڑ میں سے 50سالہ شخص کی لاش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے البتہ لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں ۔لگتا ہے کہ یہ شخص چلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے ۔