29سالہ شخص کا 6روز گزر جانے کے باوجو سراغ نہیں لگایا جا سکا

29سالہ شخص کا 6روز گزر جانے کے باوجو سراغ نہیں لگایا جا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ میں پر اسرار طور پر اغوا ہونے والے 29سالہ شخص کا 6روز گزر جانے کے باوجود تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد شیخ محمد اکمل کے مطابق تاجپورہ کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیور ندیم جس کی عمر 29سال بتائی گئی ہے ،پرُ اسرار طور پر اپنے رکشہ سمیت لاپتہ ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق تاجپورہ کے علاقہ علی پارک مکان نمبر 3گلی نمبر 1کا رہائشی محمد ندیم 19اپریل کو شام 4بجے اپنے موٹر سائیکل رکشہ نمبر3299 LEX- میں گھر سے کسی کام کے لیے نکلا لیکن واپس نہ آیا جس پر گھر والوں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ نمبر 305\16دفعہ 365کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد ندیم کی تلاش کے لیے ارد گرد کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ۔کسی کو اس کے بارے میں اطلاع ملے تو فون نمبر 0302-4068857, 0324-6264203, 03234426707 یا تھانہ غازی آباد کے نمبر 0313-4550808, 0336-7762151 پر رابطہ کریں ۔

مزید :

علاقائی -