سمبڑیال:موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی

سمبڑیال:موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی

سمبڑیال (نمائند ہ پاکستان)دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ خضری وزیرآباد کے رہائشی ساجد ،ثوبیہ بی بی اور شہناز بی بی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سمبڑیال سے گھر جارہے تھے کہ موڑ سمبڑیال کے قریب مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں 2 خواتین ثوبیہ بی بی ، شہناز اورساجد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امدا د کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی