مصری شاہ، نیلم سینما چوک پر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

مصری شاہ، نیلم سینما چوک پر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نیلم سینما چوک پر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر 4گھنٹوں کی محنت سے قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق نیلم سینما چوک کے قریب واقع ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کی بیسمنٹ میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 4گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ظاہری طور پر شارٹ سرکٹ لگتی ہے البتہ اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔

مزید : علاقائی