گجرات:مختلف ورداتوں میں موٹر سائیکل مال مویشی اور گھریلو سامان چوری

گجرات:مختلف ورداتوں میں موٹر سائیکل مال مویشی اور گھریلو سامان چوری

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں چوری کی چار وارداتوں کے دوران دو موٹرسائیکلیں،مال مویشی اور گھریلو سامان چوری کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق جٹوکل گجرات سے نا معلوم چور آصف فاروق سکنہ جٹوکل کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے محلہ اسلام نگر کی مسجد کے باہر سے نا معلوم چور عمر اسلم کی ہنڈا70 موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے عمر اسلم اپنی موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کر کے مسجد میں نماز پڑھنے گیا کہ چور کام دیکھا گئے کچہری کے علاقہ سے نسرین زوجہ اشفاق کے گھر سے اسکا گھریلو سامان چوری کر لیا گیا تھانہ کنجاہ کے گاؤں کوٹ غلام سے انجم بیگ سلیم وغیرہ نے محمد ارشد چیمہ کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چوری کر لیے پولیس مصر وف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی