صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر ...

 لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق گرین ٹاؤن میں ناظم کے گھر سے تین ڈاکو6لاکھ 50ہزار اور شاہدرہ میں جہانزیب کے گھر سے دوڈاکو دولاکھ 33ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نواں کوٹ میں عظیم کے گھر سے چور 21لاکھ اور نصیر آباد میں سرفراز کے گھر سے 15لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے اور گلبرگ میں زیب اور اسکی فیملی سے 6لاکھ ،مسلم ٹاؤن میں واحد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 32ہزار کی نقدی اور مو بائلز لوٹ لئے گئے جبکہ غالب مارکیٹ سے عظمان کی گاڑی اور نولکھا سے خاور،بھاٹی گیٹ سے جنید،موچی گیٹ سے آصف،رنگ محل سے محمود،گجر پو رہ سے طاہر،لٹن روڈ سے وسیم،مزنگ سے فرخ،ریس کورس سے معظم،گلشن راوی سے یونس،نواب ٹاؤن میں امیر،ہربنس پو رہ میں نوخیز،فیکٹری ایریا میں ارشاد،کوٹ لکھپت میں وکیل،فیصل ٹاؤن میں زاہد،گلبرگ میں افضال،باغبانپورہ میں منیر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی