تحریک انصاف کے جلسہ میں 8ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے

تحریک انصاف کے جلسہ میں 8ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے

اسلام آباد(اے این این) اسلام آباد میںؓ تحریک انصاف کے جلسے میں سکیورٹی کے8ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیتے رہے،رینجرز کے1800اہلکار اور سول کپڑوں میں حساس اداروں کے اہلکار بھی تعینات رہے۔اتوار کو پی ٹی آئی کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،۔اس موقع پر8ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار جلسہ گاہ کے اندر اور باہر تعینات رہے جن میں رینجرز کے 1800اہلکار اور حساس اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے جو سول کپڑوں میں سکیورٹی فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی بنایا گیا تھا ۔ جلسہ انتظامیہ کو پہلے سے آگاہ کیا گیا تھا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ذمہ دار تحریک انصاف ہو گی اور مقدمہ جلسہ انتظامیہ کے خؒ اف درج کیا جائے گا۔جلسے میں دفعہ144کے تحت ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے بھی جامع پلان ترتیب دے دیا گیا تھا ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے تحریری معاہدہ اور ضابطہ اخلاق طے پایا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جلسہ رات دس بجے تک ختم کرکے گیارہ بجے تک ایف نائن پارک خالی کر دیا جائے گا ۔ جلسے سے پہلے عمران خان نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

سیکیورٹی اہلکار

مزید : صفحہ آخر