وی آئی پی اوروی وی آئی پی سٹار حج پیکج پر پابندی لگا دی گئی

وی آئی پی اوروی وی آئی پی سٹار حج پیکج پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج2016ء کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کے لیے 20صفحات پر مشتمل سروس پروائیڈر تیار کر لیا ،VIPاورVvipسٹار پیکج پر پابندی عائد کر دی گئی،سب ایجنٹ کے ذریعے حاجی بُک کروانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی تجویز،حج فارم فروخت کرنے والوں کا کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ،مجاملہ اور وزٹ ویزہ پر بھی حاجی نہیں لے جا سکیں گے ،نادرا کے شناختی کارڈ رکھنے والے ایسے پاکستانیوں کی بکنگ کر سکیں گے جو انٹرنیشنل ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حامل ہوں گے سروس پروائیڈر کے مطابق حج آرگنائزر صرف 2پیکج بنا سکے گا جو اکانوی یا ایگزیکٹو ہو سکے گا،5لاکھ سے اوپر کے پیکج بنانے والوں کو وزارت مذہبی امور سے اجازت لینا ہو گی روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے گزشتہ سال سے دوگنا زیادہ سزائیں تجویز کر کے سروس پروائیڈر ہوپ کو مشاورت کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔

پابندی

مزید : صفحہ آخر