پی ٹی آ ئی کے جلسہ میں پارٹی قیادت میں اختلافات کا پردہ پھر چاک

پی ٹی آ ئی کے جلسہ میں پارٹی قیادت میں اختلافات کا پردہ پھر چاک

لاہور(اے این این) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے نے پارٹی قیادت میں اختلافات کا پردہ پھر چاک ہو گیا ،عمران خان کی ہدایت نظر انداز،لاہور سے الگ الگ قافلے روانہ،نظریاتی گروپ کے قافلے کی قیادت شفقت محمود نے کی ، یونٹی گروپ کا قافلہ چودھری سرور کی قیادت میں قذافی سٹیڈیم سے روانہ ہوا۔اتوار کو لاہور میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آگئے جب لاہور سے قافلے اسلام آباد میں پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے ۔تحریک انصاف کے ٹائیگروں نے آغاز پر ہی اپنی راہیں جدا کر لیں ۔ قذافی سٹیڈیم سے یونٹی اور ناصر باغ سے نظریاتی گروپ کے قافلے الگ الگ روانہ ہوئے ۔ یونٹی گروپ کے کارکنوں کی ٹولیاں قذافی سٹیڈیم لاہور سے روانہ ہوئیں ۔ جہانگیر ترین ، علیم خان ، چودھری سرور اور اعجاز چودھری بھی قذافی سٹیڈیم سے کارکنوں کے ہمراہ نکلے ۔ روانگی کے موقع پر بات کرتے ہوئے چودھری سرور نے کارکنوں کے ساتھ ہونے کا دعوی کیااس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی قیادت متحد ہے اور کرپشن کے خاتمے تک کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ نظریاتی گروپ کے کارکنوں کا قافلہ شفقت محمود کی قیادت میں ناصر باغ سے نکلا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں دھڑوں کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو جلسے میں بھی الگ الگ بیٹھنے کی بھی ہدایت کی۔شفقت محمود کر کا کہنا تھا کہ کارکن ان کے ساتھ ہیں اسی لیے وہ ان کے ساتھ روانہ ہوئے۔اس سے پہلے عمران خان نے پارٹی قائدین کو ہدایت کی تھی کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کر دیں۔

پی ٹی آ ئی

مزید : صفحہ آخر