پاکستا ن ایگرویٹ فورم کے زیراہتمام دوسری سالانہ انٹرنیشنل ایگرویٹ کانفرنس اختتام پذیر

پاکستا ن ایگرویٹ فورم کے زیراہتمام دوسری سالانہ انٹرنیشنل ایگرویٹ کانفرنس ...

لاہور( پ ر )پاکستا ن ایگرویٹ فورم کے زیراہتمام دوسری سالانہ انٹرنیشنل ایگرویٹ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ایگری کلچر، ایگری انجیئنرنگ اور وٹرنری کے پروفیشنلز ،ماہرین،پی ایچ ڈی سکالرزاو رزرعی یونی ورسٹیوں کے سینئر فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کانفرنس میں چار مختلف سیشن منعقد ہوئے۔ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمد سعید تھے ۔فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کامقصد ریسرچ ونگ اور کسان کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنا ،کسان کمیونٹی کونت نئی ایجادات اور پیداواری ٹیکنالوجیز سے آگاہ کرنا ،ایگر کلچر ،ایگری انجینئر نگ اور وٹرنری کے پی ایچ ڈی کے طلباء کو ریسرچ کے لئے نئے آئیڈیاز متعارف کرواناتھا۔کانفرنس کے مختلف سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال (ڈین فیکلٹی آف وٹرنر ی سائنسز ایگری کلچر یونی ورسٹی فیصل آباد)،چیئرمین ایگرووٹ فورم پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد (ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر ،ایگری کلچر یونی ورسٹی فیصل آباد)،پروفیسر ڈاکٹر عمرعلی خان،پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن ،پروفیسر ڈاکٹر احرارالحق،چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالروف ،پروفیسر ڈاکٹر منصور علی ساہی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق ،پروفیسر ڈاکٹر طاہرصدیقی،پروفیسر ڈاکٹر بلال اسلم ،ڈاکٹر راشد محمود ،ڈاکٹرصابر حسین،ڈاکٹر عبدالوحید،دلشاد احمد،انجیئر حارث ڈار ،ڈاکٹر زاہد اقبال، ودیگر نے شرکاء کو ملٹی میڈیا پرزنٹیشنز دیں ۔کانفرنس میں زرعی یونی ورسٹی فیصل آباد،جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد،یونی ورسٹی آف وٹرنری ہیلتھ سائنسز لاہور،بی ۔زیڈ۔یو ملتان اوراسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپورکے زرعی انجنیئرنگ وٹرنری پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔

مزید : صفحہ آخر