جمہو ریت کے بچاؤ کیلئے آئین پر مکمل عمل کر نا ہوگا ‘ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری

جمہو ریت کے بچاؤ کیلئے آئین پر مکمل عمل کر نا ہوگا ‘ جسٹس (ر) افتخارمحمد ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ جمہو ریت کے بچاؤ کیلئے آئین پر مکمل عمل کر نا ہوگا ‘آئین وقانون کی حکمرانی کے بغیر ملک میں ترقی وخوشحالی بھی ممکن نہیں ہوسکتی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مجھے ملک میں جمہو ریت کو کوئی خطر ہ نظر نہیں آرہالیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر ملک میں جمہو ریت کو بچانا ہے تواس کیلئے حکومت سمیت سب کو آئین وقانون پر عمل کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے کیونکہ اسکے بغیر ملک میں کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہوگا اور قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہی کر پشن اور دیگر مسائل بھی جنم لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہماری جماعت قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جنگ لڑ یں گے ۔

مزید : صفحہ آخر