کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع

کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع

کراچی(آن لائن) کراچی میں دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع کردی گئی ہے۔رینجرز اختیارات کی مدت کے خاتمے سے 9 روز پہلے ہی سندھ حکومت کی مشینری سرگرم ہوگئی، جس میں سندھ حکومت نے تین مئی کو ختم ہونے والے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے روز کی توسیع کردی ہے۔3 روز پہلے 21 اپریل کو رینجرز نے اختیارات میں توسیع کے لیے سندھ کے محکمہ داخلہ کو خط لکھا تھا۔ محکمہ داخلہ نے سمری سندھ کے وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی۔

مزید : صفحہ آخر