انرولمنٹ مہم ، سکولوں میں 11 ہزار نئے کلاس روم تعمیر کرنے کا فیصلہ
لاہور( خبرنگار) پنجاب میں چھوٹے بچوں کو سکولوں میں موافق ماحول کی فراہمی کیلئے 7000 ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں نرسری کے بچوں کے لئے مناسب سہولیات اور مخصوص سٹاف ان کی ٹھوس علمی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے آج یہاں ایک مقامی سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔رانا مشہو احمد خاں نے کہاکہ سکول ایجوکیشن کا اہم ترین حصہ چھوٹے بچوں کو سکولوں کی طرف راغب کرکے ان میں مختلف نفسیاتی طریقوں سے تعلیم میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ۔اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت نے انرولمنٹ کی مہم کے ساتھ ساتھ Early Child Hood Centre قائم کرنے پر خاص توجہ دی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ انرولمنٹ مہم کی کامیابی کی وجہ سے سکولوں میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے ۔اس مقصد کے لئے سکولوں میں 11 ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ 2010 سے شروع کی جانے والے انرولمنٹ مہم کے نتیجے میں اب تک سکولو ں میں 11 لاکھ نئے بچے آچکے ہیں ۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت اور دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی جاچکی ہیں۔فروغ تعلیم کے سلسلے میں دور حاضر میں ڈیجیٹل اپروچ کی بہت اہمیت ہے ۔اس اپروچ کو اپناتے ہوئے صوبے کے تمام تر تعلیمی نظام کو ایک ڈیش بورڈ کے ذریعے باہمی طور Connectپر کیاجارہا ہے ۔
رانا مشہود