کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 3جاں بحق، 6زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 3جاں بحق، 6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔ فریئر اور لیاری سے 5 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ملیر سالار گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔ ڈیفنس خیابان بدر میں کار پر فائرنگ سے چاند بی بی نامی خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لیاری رنگی واڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ گارڈن پولیس چوکی کے قریب ایزی لوڈ شاپ پر فائرنگ سے طاہر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملیر بکرا بیٹر4ی میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔ مومن آباد میں فائرنگ میں فاطمہ نامی بچی زخمی ہوگئی ، نیو کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ملیر سالار گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس میں انور بلوچ سمیت 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ فرئیر میں تین ملزموں گل محمد ، نثار اور بہادر کو گرفتار کر کے شراب کی دو بوتلیں اور اسلحہ برآمد کر لی۔ بغدادی کے علاقے لیاری سراج پاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے افراد کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -