تحریک انصاف کے لاہور سے اسلام آباد قافلوں کی روانگی کی جھلکیاں

تحریک انصاف کے لاہور سے اسلام آباد قافلوں کی روانگی کی جھلکیاں

لاہور( شہزاد ملک)تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہا نگیر ترین اور عبد العلیم خان قذافی سٹیڈیم میں فوٹو سیشن کے بعد ’’جہاز ‘‘پر وفاقی درالحکومت روانہ جس کی وجہ سے کارکنان سخت ناراضگی کا اظہار کرتے رہے ۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی ریلی کی قیادت چوہدری سرور نے کی ۔ تحر یک انصاف کے کارکن قذافی سٹیڈیم میں ’’وزیر اعلی چو دھر ی سرور ‘‘کے نعرے لگاتے رہے چو دھر ی سرور نے ڈھول بجانے والوں کو 10ہزار انعام دیا ۔ تحر یک انصاف کی خواتین کا قذافی سٹیڈیم اور ناصر باغ میں قافلوں کی روانگی کے موقع پر بھر پور جوش کا اظہار خواتین پاکستانی پرچم کی مناسبت سے سبز اور سرخ رنگوں کے دوپٹے اوڑھے، وکٹری کا نشان بناتے ہوئے ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دو، الوداع نوازشریف الوداع، آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے بلندکرتی رہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے قذافی سٹیڈیم سے 3جیب کتروں کو پکڑ لیا عمران خان اورتحر یک انصاف کے حق میں نعرے بازی کرنے پر چھوڑ دیا ۔ تحر یک انصاف کے یوم تاسیس کارواں کی روانگی کے موقع پر کر پشن کیخلاف اقدامات کارکنان ’’جیوے جیوے جنرل راحیل شر یف ‘‘اور پاک افواج کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے ۔

مزید : صفحہ اول