تحریک انصاف کے جلسے سے قبل بد نظمی،کارکنان آپس میں لڑ پڑے

تحریک انصاف کے جلسے سے قبل بد نظمی،کارکنان آپس میں لڑ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  • اسلام آباد(اے این این) فاطمہ جناح پارک میں جلسے سے قبل بد نظمی،کارکنان آپس میں گھتم گتھا،ایک دوسرے پر لاتوں مکوں کی بارش۔اتوار کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر فاطمہ جناح پارک میں اس وقت بدنظمی کی صورتحال پید ا ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔یہ لڑائی کچھ دیر تک جاری رہی تاہم سینئر کارکنان نے بچ بچاؤ کر دیا۔یہ لڑائی دو متحارب گروپوں کے درمیان جلسہ گاہ میں پہلے داخلے کی کوشش کے دوران ہوئی ۔کارکنان کا کہنا ہے کہ پارک میں داخلے کا راستہ تنگ تھا جس کے باعث کارکنان دھکم پیل کے باعث لڑ پڑے۔بعد میں رکاوٹین ہٹا کر راستہ کھول دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -