کراچی، 31 دن کی پی ایس پی نے کامیاب جلسہ کرکے تہلکہ مچا دیا

کراچی، 31 دن کی پی ایس پی نے کامیاب جلسہ کرکے تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ:نعیم الدین

کراچی میں گذشتہ دو روز کے دوران سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے آج دوسرے روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر بڑا دھرنا دیا ۔ جس میں بڑی تعداد متحدہ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ جبکہ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال نے اپنا دعوی پورا کردیا ، 31 دن پہلے انہوں نے اپنی نومولود پارٹی کی جانب سے ایک بڑا جلسہ عام کرنے کا دعوی کیا تھا وہ انہوں نے پورا کردیا ۔ اس جلسہ عام میں امید سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جلسہ میں مقامی لوگوں کے علاوہ اندرون سندھ، بلوچستان اور دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے شرکت ۔جس نے کراچی کی عوام کو حیران کردیا ۔ جلسہ سے پارٹی کے سربراہ مطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کراچی اور سندھ کی عوام کے مسائل پر بھرپور توجہ دی اور مطالبہ کیا کہ عوام کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ دلاتا رہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی مسائل کا حل حکومت کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے چاہئیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے اختیارات کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں حکومت سے مطالبہ کیا متعلقہ اداروں کو اتنا بااختیار بنادیا جائے کہ انہیں مسائل کے حل کیلئے حکومت کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔ اس موقع پر مصطفی کمال کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل پر بھرپور رہی ۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ کوبھی بااختیار بنانے پر زور دیا۔ اور انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کا کسی بھی برداری سے تعلق ہو اس کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ مصطفی کمال صرف کراچی اور سندھ کی بات نہیں کررہے بلکہ وہ پورے ملک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ وہ کراچی کو پہلے سے بھی زیادہ روشن اور ترقی یافتہ بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کراچی منی پاکستان کا درجہ رکھے گا۔ ہم اپنے پیعام کو پورے ملک میں پھیلائیں گے ۔جلسے میں تمام زبانوں کے لوگوں کی شرکت نے اس جلسے کو وطن پرست لوگوں کا جلسہ ثابت کردیا اور کراچی کی عوام کیلئے ایک سوال چھوڑ دیا ۔ 31 دن کی اس نومولود پارٹی نے اپنی کامیابی کا آغاز کردیا ہے

مزید :

تجزیہ -