، ججوں کی کمی، بھارتی چیف جسٹس مودی کے سامنے رو پڑے
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ٹی ایس ٹھاکروزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں تقریب سے خطاب کے دوران ججوں کی کمی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر وزیراعظم نریندر مودگی کی موجودگی میں کانفرنس سے خطاب میں ججوں کی کمی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عدالتی نظام بہتر بنانے کے لئے مزید ججوں کا تقرر کریں اور سارا بوجھ عدلیہ پر نہ ڈالا جائے۔ بھارتی چیف جسٹس نے ججوں کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ترقی کیلئے ججوں کی تعداد21000سے بڑھا کر40000کی جائے، وزیراعظم نریندر مودی نے اس مسئلے پر اجلاس بلانے کا وعدہ بھی کیا