چارسدہ ، خطیر لاگت سے نصب ہونے والاپڑانگ فیڈر 2 کا افتتاح
چارسدہ (بیورو رپورٹ ) پیسکو چیف انور الحق اور رکن قومی اسمبلی مولاناسید گوہر شاہ نے چارسدہ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے نصب ہونے والاپڑانگ فیڈر 2 کا افتتاح کر دیا ۔ 72لاکھ روپے کی لاگت سے بائی فر کیشن کا عمل بھی مکمل ۔نئے فیڈر کے تنصیب اور بائی فرکیشن سے بجلی کی کم وولٹیج اور ٹریفنگ کے مسائل حل ہونگے ۔ پیسکو چیف کا چارسدہ سب ڈویژن کا بھی دورہ ۔ واپڈا افسران کو ریکوری اور لاسسز کو کنڑول کرنے کی ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو انور الحق اور رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے چارسدہ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے پڑانگ کے نئے فیڈر 2 کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ 72لاکھ روپے کی لاگت سے بائی فرکیشن کی تکمیل کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے پیسکو چیف انوار لحق اور مولانا سید گوہر شاہ نے کہاکہ نئے فیڈر کی تنصیب سے اور بائی فر کیشن سے عوام کو بجلی کی کم وولٹیج اور ٹریفنگ سے نجات مل جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے فیڈر چالو ہونے سے چارسدہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پور ا ہو گیا ہے جبکہ با ئی فرکیشن کا منصوبہ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر ایکسین پیسکو چارسدہ محمد عارف خان اور ایم پی اے فضل شکو ر خان بھی موجود تھے ۔ بعدا زاں پیسکو چیف نے چارسدہ سب ڈویژن میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایکسین چارسدہ عارف خان اور تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز اور دیگر ذمہ دران موجود تھے ۔ پیسکو چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا قومی ادارہ ہے ۔ بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز اپریشن جاری رکھا جائے جبکہ ساتھ ساتھ ریکوری مہم میں بھی تیزی لائی جائے۔