ادویات کے ساتھ معلوماتی لٹریچر اُردو میں تحریر کیا جائے

ادویات کے ساتھ معلوماتی لٹریچر اُردو میں تحریر کیا جائے

مکرمی! ادویات بنانے والے ادارے ادویات کے ہمراہ جو معلوماتی لٹریچر فراہم کرتے ہیں وہ انگریزی زبان میں ہوتا ہے ہمارے لوگوں کی اکثریت انگریزی زبان سے ناواقف ہے، اس لئے اس معلوماتی لٹریچر سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا۔ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ادویات کاصحیح طور پر استعمال نہیں کیا جاتا اِس لئے ان کا خاطر خواہ فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ اِس لئے درخواست ہے کہ سرگودھا میں ادویات بنانے والے اداروں کو ادویات کے ساتھ معلوماتی لٹریچر اُردو زبان میں فراہم کیا جائے۔( رانا محمود احمد چک نمبر58 ڈوگرانوالہ تحصیل و ضلع سرگودھا موبائل نمبر0332-3794458)

مزید : اداریہ