پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس ‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تقریبات ‘ شمعیں روشن

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس ‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تقریبات ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ صادق آباد ‘ بہاولنگر (سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
انعقاد اور مختلف مقامات پر شمعیں روشن کی گئیں ‘ جبکہ مقررین نے یوم تاسیس کو ملک میں تبدیلی کا سنگ میل قرار دیا ۔ ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق صدر شعبہ خواتین سبین گل خان ، رہنما پاکستان تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ، سلیم بخاری، چیئرمین یونین کونسل ملک عاصم کالرو، چیئرمین یونین کونسل سلیم اللہ خان، سلمیٰ ناہید، غزل غازی، رخشندہ جبیں، خالد چٹھہ، نازیہ ناز، اجمل رونگھا، ضیغم عباس قریشی ، محمددنیال ودیگر شریک تھے۔ ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا کہ آج پوری قوم کرپشن کے خاتمے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے متحد ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ملک پر تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ اخالد جاوید وڑائچ اور سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ ملتان تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔ تقریب میں ثمینہ کیانی، سلمیٰ ناہید، غزل غازی، رخشندہ جبیں، سمیت دیگر شریک تھے۔ دریں انثاء پایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس ملک میں تبدیلی کے سفر کی کامیابی کا سنگ میل ثابت ہوگا ، کارکنان کا جوش و خروش اس بات کا متقاضی ہے کہ اب ملک میں تبدیلی ہوکر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ڈوگر ہاؤس سے قافلے کی اسلام آباد روانگی کے موقع پر کیا جبکہ خالد جاوید وڑائچ ، سلیم بخاری ، سلیم اللہ خان ، ملک عاصم کالرو ، سابق ایم پی اے شاہد محمود خان ، سابق ایم پی اے زیب النساء قریشی ، مسرت اکرم سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے ہوئے ملتان سے روانہ ہوئے ۔ خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع خانیوال کا بڑا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے شیخ احتشا لطیف کی رہائش گاہ سے روانہ ہوا ‘ قافلے کی قیادت سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شہباز احمد سیال ‘ راؤ فیصل کر رہے تھے ۔ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں محمد نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے احتساب کا عمل شفاف نہیں ہو سکتا،جب تک وہ مستعفی نہیں ہوتے۔مسلم لیگ ن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رکھا ہے، پاکستان سے کھربوں روپے کی کرپشن کر کے بیرون ملک اپنی انڈسٹریاں لگا رکھی ہیں۔ پاکستان کی عوام کو اب مسلم لیگ ن زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما راؤ عطا الرحمان خان نے مقامی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کی بیس ویں یوم تا سیس کے موقع پر منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے چئیر مین چوہدری عمران وڑائچ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ۔ پی ٹی آئی کے ورکروں نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کی قیادت میں پارٹی پرچم کو بلند کر رکھا ہے۔ سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری سعید ثاقب، شاہد امیر شاہد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی کی رہنما صائمہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئیر مین عمران خان کی قیادت میں خواتین ونگ نے تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے انٹرا پارٹی الیکشن میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کا کیک راؤ عطا الرحمان خان نے کارکنوں کے ہمراہ کاٹا ۔ بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی رہنما اور کارکنان کو دی جانے والی شٹ اپ کا ل کو پی ٹی آئی کے صوبائی وبہاولنگر کے عہدیداران مسترد کرکے اپنی اپنی منی سلطنت بنا کر قافلے لے کراسلام آباد پہنچ گئے ۔بہاولنگر پی ٹی آئی ممبررجسٹریشن کی تعداد 40ہزار سے زائد ہونے کے باوجوداسلام آباد میں بہاولنگر سے صرف 80کارکنان کا پہنچنا بھی بہت بڑا معرکہ ہوگا۔بہاولنگر میں پی ٹی آئی کی تنظیم تین دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔راؤ مدثر گروپ،اویس اصغر گروپ اور ملک مظفر و ندیم شاہ کی گروپ بندیاں قائم ہوچکی ہیں۔