یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو منافع بخش بنانے کیلئے شب و روز محنت کرنا ہو گی، ایم ڈی

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو منافع بخش بنانے کیلئے شب و روز محنت کرنا ہو گی، ایم ...

رحیم یارخان(بیورو نیوز) ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن گلزار شاہ سے آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلزار شاہ نے کہا کہ ہم (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

سب اس محکمہ میں ایک ٹیم ورک کو تشکیل دیتے ہوئے بہتری کی جانب گامزن کریں گے اور اسے حقیقی معنوں میں غریب عوام کی امیدوں کا محور بنائیں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کے کسی بھی ملازم کو نوکری سے محض اس وجہ سے نہیں نکالا جائے گا کہ کارپوریشن کے پاس تنخواہیں دینے کے لئے رقم موجود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے سیل میں اضافہ، کرپشن کا خاتمہ، انونٹری کا کنٹرول یقینی بنانے کے لئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہو گی۔اس موقع پر آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین(سی بی اے)رجسٹرڈ کے مرکزی صدر عابد علی، چیئرمین محمد ندیم، وائس چیئرمین محمد ریاض، جنرل سیکرٹری راجہ مسکین ، جوائنٹ سیکرٹری رفیق احمد خان، الطاف حسین، محمد شاہد سمیت دیگر نے منیجنگ ڈائریکٹر گلزار شاہ کو ملازمین سے قریبی رابطہ رکھنے اور پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے لئے مشاورت کرنے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے آپ نے فیلڈ سٹاف کو ادارہ کی بہتری اور معاشی استحکام کے لئے شامل مشاورت کیا ہے اس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر