گندم خریداری مرکز آرون نمبر 2پر مبینہ چوری سکینڈل ‘نیا پرچیز آفیسر تعینات کر دیا گیا

گندم خریداری مرکز آرون نمبر 2پر مبینہ چوری سکینڈل ‘نیا پرچیز آفیسر تعینات کر ...

میلسی (نما ئندہ خصوصی ) تحصیل میلسی میں گندم کی خریداری کیلئے پاسکو آ را نمبر 2(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پر چیز سینٹر پر مبینہ چوری سکینڈل کیس سامنے آ نے کے بعد عبدالشکور صدیقی کو اس سینٹر پر تعینات کردیا گیا ہے جسکے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے شکایات موصول ہو تی رہی کہ سینٹر سے گندم فروخت کردیتا ہے اور یہ سینٹر بد نام ہو گیا ہے یہاں پر تعینات ہو نیوالا پر چیز آ فیسر بڑے پیمانے پر گندم خرد برد کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں زمیندار حلقوں نے اس پر چیز انسپکٹر پر الزام عائد کیا ہے یہ آ ڑھتیوں سے بڑے پیمانے پر سازباز ہو کر زمینداروں اور کاشتکا روں کا استحقاق مجروع کرتا ہے ایم ڈی پاسکو سے زمیندار حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سینٹر کی سخت مانیٹر نگ کی جائے تاکہ اس سینٹر کی بد نامی کا دھبہ صاف ہو سکے اس بارے میں سینٹر انچارج عبدالشکو ر صدیقی سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پر اور کافی چیک اینٹ بیلنس کے نظام موجو د ہے اسکے علاوہ ہمیں کسی کا خوف نہیں گندم خریداری اٹھائیس اپریل سے شروع ہو گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر