بہاولنگر، وفاق المدارس کے امتحانات 7مئی سے شروع، سنٹرز قائم کر دیئے گئے

بہاولنگر، وفاق المدارس کے امتحانات 7مئی سے شروع، سنٹرز قائم کر دیئے گئے

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دینی مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس کا امتحانی سلسلہ ملک بھر میں ایک ساتھ ایک ہی وقت میں 7مئی سے شروع ہوگا۔ضلع بہاول نگر میں طلباکے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

لئے تین بڑے امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں جامع العلوم عیدگاہ بہاول نگر ،جامعہ محمودیہ دربار روڈ چشتیاں ،جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد جبکہ طالبات کی آسانی کے لئے تمام تحصیلوں فورٹ عباس میں مدرسہ عربیہ نیازیہ ،قاسم العلوم فقیر والی،جامعہ رشیدیہ ،تعلیم الاسلام اشرفیہ ہارون آباد،مدرسہ البنات ڈونگہ بونگہ،مدرسہ فیض الاسلام منڈی مدرسہ،بنات المسلیمین نظام پورہ بہاولنگر،جامع العلوم بنات بہاولنگر،جامعہ فرقانیہ،جامعہ مظاہر العلوم،خدیجہ الکبری،جامعہ محمودیہ بنات چشتیاں،منڈی صادق گنج ،منشی اتاڑ اورمنچن آباد میں جامعہ صادقیہ عباسیہ (بنات)کے سنٹرز بنائے گئے ہیں ۔ وفاق المدارس کے مرکزی ملتان آفس سے امیدواران کو رولنمبر سلپزجاری،امتحانی عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر