ڈیرہ غازیخان میں استعفیٰ دو تحریک کے سلسلے میں یوتھ مارچ ‘ گو نواز گو کے نعرے

ڈیرہ غازیخان میں استعفیٰ دو تحریک کے سلسلے میں یوتھ مارچ ‘ گو نواز گو کے نعرے

ڈیرہ غازیخان( بیور و رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام استعفیٰ دو تحریک کے سلسلے میں یوتھ مارچ ٹریفک چوک تا پریس کلب کیا گیا۔شرکاء نے گو نواز گو کے نعر ے بلند کئے ۔ عامر کریم ملک نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخان نے شرکاء سے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی افسران کا احتساب آرمی چیف کا جرات مندانہ اقدام ہے۔احتساب کا دائرہ ہر ادارے تک پھیلایا جائے تا کہ ایوانوں میں بیٹھے مگرمچھ بھی پکڑے جائیں،کرپشن اور دہشتگردی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔اس گٹھ جوڑکو پوری طاقت سے ختم کرنا ہو گا۔سرادر رمضان خان وڈانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کے ہر چور کے خلاف بلا امتیاز اوربے رحم کاروائی کا وقت آگیاہے ۔ پانا مہ لیکس کے ثبوت کافی ہیں کسی کمیشن کی ضرورت نہیں وزیر اعظم فی الفور استعفیٰ دیں ۔غضنفر قیصرانی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب قوم سے مذاق تھا۔وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کے بلا امتیاز احتساب کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکمرانو ں نے قتل عام کیا۔ ظفر اقبال ڈسٹرکٹ صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے کہا کہ 30سال سے شریف براداران جمہوریت کی آڑ میں اور نام نہاد ترقی کی آڑ میں لوٹ مار کر رہے ہیں اور آج تک غیر جانب دار اور آزاد احتساب سیل کے قیام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ۔ احتجاج میں اختر ملانہ، آفتاب بلوچ،ربنواز ملک،خواجہ جاوید،طارق عمرانی استاد اقبال خان ،محمد مزمل اور دیگرعہدیداران اور کارکنا ن شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر