ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں تاخیر کاشکار ‘ عوام ایکسپریس 4 گھنٹے لیٹ ‘ مسافروں کو دشواری کا سامنا

ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں تاخیر کاشکار ‘ عوام ایکسپریس 4 گھنٹے لیٹ ‘ ...

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق پشاور سے صادق آباد جانیوالی عوام ایکسپریس 4گھنٹے، حویلیاں(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

سے بھریا روڈ جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 2گھنٹے 50منٹ، لاہور سے ملتان آنیوالی نائٹ کوچ ایکسپریس 1گھنٹہ 35منٹ، راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 30منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 30منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 30منٹ، کراچی سے گجرات جانیوالی پاکستان ایکسپریس 30منٹ اور کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر