منشیات فروشوں، جواریوں اور اشتہاریوں سمیت26ملزم پولیس نے پکڑ لیئے

منشیات فروشوں، جواریوں اور اشتہاریوں سمیت26ملزم پولیس نے پکڑ لیئے

ملتان(کرائم رپورٹر) ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی ۔11اشتہاری ملزمان سمیت26ملزمان گرفتار۔02بوتل شراب ولائیتی ، 04لیٹر شراب،1790گرام چرس ، 01پسٹل 30بور معہ 03گولیاں برآمد۔پویس تھانہ بستی ملوک نے انتظار الحق سے 02بوتل شراب ولائیتی برآمد کر کے،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم راشد علی سے 1030گرام چرس اور ملزم عثمان سے 560گرام (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

چرس، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم قیوم خان سے 200گرام چرس ، جبکہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اختر سے 04لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔پویس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد طارق سے پسٹل 30بور معہ 03گولی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔پویس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان غلام رسول ، ندیم ، مرید حسین ، عارف اور شفیق کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا، جبکہ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم غلام فرید اور ندیم کو آکڑا جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا رقم350،بک اور آکڑا پرچی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پویس تھانہ مخدوم رشید نے اشتہاری مجرم شاہد کو گرفتار کرنے کے لئے حسینہ چوک ریڈ کیا جہاں پر موجود ملزم ناصر نے شاہد کو بھگا دیا ملزم ناصر کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پویس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم حنیف کو بغیر اجازت نامہ مکان تعمیرکیا جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران148نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔پولیس ضلع ملتان نے11اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے05ملزمان کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے ۔جبکہ06ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے

پولیس کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر