مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ‘ ایک کا تعلق کالعدم جماعت سے نکلا

مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ‘ ایک کا تعلق کالعدم جماعت سے نکلا

بہاولنگر ،ہارون آباد،فقیر والی (نمائندہ خصوصی + ڈسٹرکٹ رپورٹر +نامہ نگار ) تھانہ فقیروالی کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک 2فرار ہونے میں کامیاب ، ہوئی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو اللہ دتہ کا تعلق کالعدم جماعت سے بتائی، تفصیلات کیمطابق تھانہ فقیر والی کے نواحی علاقہ142ایچ آرمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک جبکہ2رات کی تاریک کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس ترجمان کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مطابق تھانہ فقیروالی پولیس معمول کا گشت کررہی تھی کہ سیم پل کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار4مشکوک افراد کوروکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی فائر پولیس وین کو لگے پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے انکے 2ساتھی مارگئے جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا ۔ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکوؤں کے ہاتھ کی انگلیاں کٹی ہوئی تھی پولیس کے جانب سے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کو چھپایا جارہا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے افرادکی شناخت اللہ دتہ اور جمیل کے نام سے ہوئی ،اللہ دتہ کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر