رشتہ کا رنج،زمیندار کوحبس بے جا میں رکھنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

رشتہ کا رنج،زمیندار کوحبس بے جا میں رکھنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیڈراجکاں (نمائندہ پاکستان) منظور احمد ولد غلام حسین قوم کھوکھر سکنہ موضع واہی شاہ محمد نے دی گئی درخواست میں بتایا کہ عرصہ چھ ماہ قبل میرے لڑکے محمد مکی نے عطاء محمد کی سالی عائشہ بانو (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سے عدالت میں جا کر ان کی مرضی کے بغیر شادی کر لی ۔ عطاء محمد وغیرہ نے اس بات کا رنج اپنے دل میں رکھا 07-04-2016کو 8/9بجے دن مسیمان عطاء محمد ، کلثوم بی بی زوجہ عطاء محمد سکنائے 35.DNBارشاد احمد ، فیاض احمد سکنائے واہی شاہ محمد جو میرے قریبی رشتہ دار بھی کھڑے تھے عطاء محمد و دیگرمجھے لے کر غلام عباس کے ڈیرہ پر چلے گئے عطاء محمد نے مجھے کہا کہ تم ہماری لڑکی کو واپس کر دو اور چلے جاؤ ۔ میں نے انکار کردیا اور ملزمان مجھے گالیاں دینے لگے اور مجھے زبردستی ایک کمرہ میں لے جا کر بند کر دیاگزشتہ روز دوپہر قریب3بجے محمد مدنی ، محمد عباس سکنہ موضع کلانچ والا مجھے تلاش کرتے ہوئے ڈیرے پر آ گئے۔ متاثرہ نے کہا کہ ملزمان نے 16دن تک ناجائز حراست میں رکھ کر زیادتی کی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔