ایمرجنسی داخلہ مہم‘ملتان میں 75ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل
ملتان( سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے جاری سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملتان میں نصف ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے‘ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ضلع ملتان میں 75ہزار سے زائد بچوں کو داخل کر لیا گیا ہے‘ایک لاکھ 52ہزار بچوں کو مجموعی طور پر سکولو ں میں داخل کرنے کا ٹارگٹ 31مئی تک پورا کر لیا جائے گا‘ محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق نجی سکولز اس سلسلے میں رکاوٹ ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔