میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کی تقسیم میں (ن) لیگی عہدیدار نظر انداز کرنے پر رپورٹ طلب

میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کی تقسیم میں (ن) لیگی عہدیدار نظر ...

میلسی(تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کی تقسیم میں مسلم لیگ(ن) کی مشاورت اجلاسوں میں پنجاب بھر کے کئی تنظیمی عہدیداران کو نظر انداز کرنے پر اعلی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے میاں حمزہ شہباز شریف سے رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے مخصوص نشستوں کوپارٹی کارکنان اور اراکین اسمبلی کو پچاس پچاس فیصد تقسیم کرنے کی پالیسی مرتب کی تھی۔ مگر گزشتہ کئی روز سے جاری مختلف اضلاع کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے مشاورتی اجلاسوں میں پارٹی تنظیموں نظر انداز کرتے ہوئے صرف اراکین اسمبلی کو تو مدعو کیا گیا تھا۔جس پر تنظیمی عہدیداران نے احتجاج کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی توجہ دلوائی تھی جس پر اعلی قیادت نے میاں حمزہ شہباز سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ۔ جو کہ دورہ چین کے بعد اس بارے میں اعلی قیادت کو آگاہ کریں گئے۔

رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر